1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:26
جیکب آباد: دوبچے جھلس کر جاں بحق، ایک کی حالت نازک
اے آر وائی - جیکب آباد: جیکب آباد میں آتشزدگی کے باعث دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ صدر تھانے کی حدود میں واقع دلمراد گاؤں کے رہائشی بچوں کے عزیزوں نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کہ موم بتی گرنے سے ان کے خیمے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے خیمے کو لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں تین بچے آٹھ ماہ کی طیبہ، تین سالہ ثاقب اور چار سالہ طیب علی ابڑو جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور سول اسپتال جیکب آباد میں داخل کیا گیا جہاں سے انہیں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔ بعدمیں ان میں سے دوبچے ثاقب اور طیبہ چل بسے۔