1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:29
مختاراں مائی کیس ملزمان کی رہائی کےخلاف احتجاجی مظاہرہ
اے آر وائی - ملتان : مختاراں مائی کیس میں ملزمان کی رہائی کے خلاف پتن تنظیم کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مختاراں مائی کے کیس میں ملزمان کی رہائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان مین اس فیصلے کے نتیجے میں عورتوں میں عدم تحفظ بڑھے گا۔پاکستانی خواتین کو مختاراں مائی کی جدوجہد کی وجہ سے جو حوصلہ ملا تھا اس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔مظاہرین نے کہا کہ مختیاراں کے ملزمان کی رہائی کا مطلب ہے کہ پاکستانی عورتوں کو پاکستان کے قانون سے انصاف نہیں مل سکتا۔