1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
مٹیاری: پانچ خطرناک ڈاکو گرفتار،بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد
اے آر وائی - مٹیاری : ضلع مٹیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ خطرناک ڈاکو گرفتارکرکے بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔
ڈی پی او مٹیاری عبدالسلام شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیو سعیدآباد کے قریب مقامی زمیندار خان محمد دل کو اغو اکرنے والے پانچ ڈاکوؤں کو پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے اسلحہ اور اٹھارہ لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی ۔ ڈاکوؤں پر مختلف تھانوں میں اغوا ڈکیتی کامقدمہ درج ہے جبکہ ڈاکوؤں کا تعلق شکارپور سے بتایا جاتا ہے۔