تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:29

منڈی بہاؤالدین:غیرت کے نام پر دو خواتین قتل

اے آر وائی - منڈی بہاؤالدین : منڈی بہاؤالدین میں دو شادی شدہ خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔دونوں کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔ منڈی بہاؤالدین تھانہ کٹھالیہ شیخان کے گاؤں بکھی شریف میں وٹہ سٹہ کے تحت شادی کرنیوالے ملزمان مظہر اور صفدر نے اپنی اپنی بیویوں نادیہ بی بی اور ریحانہ بی بی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔



علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اپنی بیویوں کے کردار پر شک تھا اور آئے روز ان کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا۔واقعے بعد دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔ تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.