1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
الطاف حسین کی گھاس منڈی بم دھماکےکی شدیدمذمت
اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔
ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے اوربے گناہ شہریوں کو ہلاک و زخمی کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق ہونیو الے افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران صبرجمیل عطافرمائے ۔انہوں نے صدر،وزیراعظم اوردیگراعلیٰ حکام سےملزمان کی گرفتاری اورانہیں کڑی سزادینےکامطالبہ کیا۔