تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30

غربت سےتنگ خاتون نےتین بچےسہاراٹرسٹ کےحوالے کردئیے

اے آر وائی - کراچی : کراچی علاقے کورنگی ڈھائی نمبر کی ایک خاتون نے غربت سے تنگ آکر اپنے تین جگر کےگوشوں کو ایک فلاحی ادارے کےحوالے کردیا۔



کرائے کے گھرمیں رہنے والی خاتون ثمرینہ فیکٹری میں کام کرتی ہے۔ سہارا ویلفیئر ٹرسٹ میں پہنچنے والے بچوں میں سب سے بڑی آٹھ سالہ جویریہ ہے ۔ جس نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ اس کا ایک چھوٹا بھائی والدہ کے ساتھ ہے دیگر تین بہن بھائیوں کی ان کی والدہ پال نہیں سکتی کیونکہ ان کا والد نشےکاعادی اورکوئی کام نہیں کرتا ۔



بچوں کو پناہ دینے والے سہارا ویلفیئر ٹرسٹ کے رانا اکبر علی نےبتایا کہ کورنگی ڈھائی نمبر کی خاتون نے یہاں بچوں کو چھوڑ تے وقت کہا کہ اگر بچوں کو پناہ نہیں ملی تو وہ اپنے بچوں کے ہمراہ خودکشی کرلے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.