1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
سرگودھا: باپ نے بیٹے اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
اے آر وائی - سرگودھا : سرگودھا میں ایک شخص نے دس سالہ بیٹی اور آٹھ سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی یہ واقعہ سرگودھا کی ماڈل کالونی میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق طارق کھرل نے گھریلو ناچاکی کی وجہ سے آج علی الصبح اپنی دس سالہ بیٹی عائمہ اور آٹھ سالہ بیٹے حسن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بعد اس نے خود کو بھی گولی مارلی اور اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگیا۔
پولیس کے مطابق طاہر کھرل نے دو شادیاں کی تھیں اور دونوں بیویوں کیساتھ ایک ہی گھر میں رہتا تھا۔ پہلی بیوی سے اسے بیٹا اور بیٹی تھے۔ واقعہ گھریلو ناچاکی کی وجہ سے پیش آیا۔