1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:31
کمیشن مافیا سیلاب زدگان کا بھی خون نچوڑنے کے درپے
اے آر وائی - جیکب آباد : کمیشن مافیا سیلاب زدگان کا بھی خون نچوڑنے کے درپے ہے۔ وطن کارڈ جاری کرنے کیلئے بھی دو ہزار روپے کمیشن مقرر کردیا گیا ہے۔ متاثرین سیلاب دھکے کھانے پر مجبور ہیں ۔
سندھ کے مختلف علاقوں ٹھل،شکارپور،جیکب آباد، سیہون و دیگر چھوٹے بڑے شہروں سے آئے سیلاب متاثرین نے وطن کارڈ کی فراہمی کے لیے پیسے لیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔متاثرین نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کے عملے نے پولیس اور انتظامیہ کی ملی بگھت سے وطن کارڈ حاصل کرنے کے لئے دو ہزار روپے فی کارڈ کمیشن مقررکر دیا ہے ۔متاثرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے انہیں کیمپوں سے اٹھا کر سڑکوں پر رہنے پر مجبور کر دیا ہے اور امداد تک بند کردی ہے ۔