1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:31
کوئٹہ:پاسپورٹ کے حصول میں شہریوں کو مشکلات
اے آر وائی - کوئٹہ : ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا کام شروع ہوگیا ہے تاہم عازمین حج کی بڑی تعداد کیلئے پاسپورٹ کا حصول مسئلہ بن گیا ہے۔
کوئٹہ میں پاسپورٹ کا حصول شہریوں کے لئے مشکل ترین ہوگیا ہے۔ شہریوں کا کہناہےکہ افغان باشندوں کو تیس سے پچاس ہزار روپے رشوت لیکر پاسپورٹ جاری کردیاجاتاہے جبکہ مقامی لوگوں کو طویل عرصے تک چکر لگانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
پاسپورٹ آفس میں ایجنٹ مافیا سرگرم ہے۔ جو رشوت لیکر پاسپورٹ کا کام جلد کرادیتی ہے ۔ تاہم حج درخواست کیلئے پاسپورٹ بنانے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں دس روز سے چکر لگانے کے باوجود پاسپورٹ جاری نہیں کئے جارہے۔