تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:52

جامشورو:سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں کروڑوں کی بدعنوانی

اے آر وائی - جامشورو : سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی پر نیب نے جامشورو میں بورڈ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔ بورڈ کے چیئرمین اور سیکریٹری فرار ہوگئے ۔



نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مصود احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عامر بٹ کی سر براہی میں چھاپہ مارا۔ نیب کی ٹیم نے موجود ملازمین کے زریعے ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ایمپلائز یونین کے بیانات قلم بند کئے۔



ذرائع کے مطابق بورڈ کی کتابوں کی چھپائی کے لئے مختلف جالی کمپنیوں کو دس کروڑ سے زائد کی رقم ایڈوانس پیمنٹ کر دی گئی تھی۔مشینری کی مرمت اور دیگر اشیاء کی خریداری میں بھی خرد برد اور بدعنوانی کے ثبوت نیب کو مل گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.