1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53
کراچی: 24گھنٹوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات، تین افرادہلاک
اے آر وائی - کراچی: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سائٹ کے علاقے سے ایک لڑکی کی لاش ملی ہے پولیس کے مطابق جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب نیٹی جیٹ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ادھر کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار چالیس سالہ ندیم خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔مقتول اہلسنت والجماعت کا مقامی عہدیدارتھا۔ مواچھ گوٹھ ریلوے لائن کے قریب سے 35سالہ شخص کی لاش ملی جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی۔
مقتول کو اغواء کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔ ادھر بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 2 کے قریب کچرا کنڈی سے سوٹ کیس میں بند 18سالہ لڑکی کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد زہر دے کر قتل کیا گیا تھا۔