تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57

ہنگو:مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے دوخواتین جاں بحق

اے آر وائی - ہنگو: ہنگو میں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔ واقعہ ہنگو کے علاقے وًچ بازار میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم سمت سے فائر کیا جانے والا مارٹر گولہ ایک مکان پر آگرا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ہنگو پہنچادیا گیا۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیر میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.