تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59

کراچی: دھماکے کے بعد رمی کلب سیل کرنے کےلئے دستاویزتیار

اے آر وائی - کراچی: جمعرات کی شب کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں واقع رمی کلب میں دھماکے کے بعد پولیس کی جانب سے رمی کلب کو سیل کرنے کے لئے دستاویزات تیار کرلی گئی ہیں جو آج عدالت میں پیش کی جائیں گی۔



ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوئے کے اڈے کے خلاف علاقہ مکینوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور دیگر نے سیکڑوں درخواستیں تھانے میں جمع کرائی تھیں پولیس نے جب بھی جوئے کے اڈے خلاف کوئی کاروائی تو اس کاپولیس کو نقصان اٹھا نا پڑا ۔



ستمبر 2010میں سی آئی ڈی کی جانب سے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا تھا اور سو سے زائد جواریوں کو گرفتارکرنے کے علاوہ قمار بازی کے آلات اور جوئے پر لگائی گئی رقم بھی برآمد کی تھی جس کے بعد کلب کے مالک نے عدالت میں کراچی پولیس کے خلاف ایک آئینی درخواست دائر کی تھی اور پولیس کی جانب سے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا گیا کہ وہ آئندہ رمی کلب پر کام کرنے اور وہاں جوا کھیلنے والوں کو ہراساں کرنے کے لیئے چھاپہ نہیں مارے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.