تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59

بدین:ٹریفک کے دو مختلف حادثات، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

اے آر وائی - بدین: بدین میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا حادثہ تحصیل گولارچی کے قریب پیش آیا جس میں تیز رفتار پک اپ سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرائی گئی جس کے نتیجے میں محمد بچل اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔



دوسرا حادثہ ماتلی میں پیش آیا جہاں کار اور مسافر وین کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے باعث دو افراد محمد اسلم اور زینب جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.