1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59
ٹنڈو محمدخان:گردوں کےامراض کےمعائنے کےلیےطبی کیمپ
اے آر وائی - ٹنڈو محمدخان: ٹنڈو محمدخان کے میمن اسپتال میں کڈنی فاؤنڈیشن کی جانب سےایک روزہ طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈاکٹرز کی پانچ رکنی ٹیم نے سندھ بھر سے آئے ہوئے گردوں کے مریضوں کا معائنہ کیا۔
ٹیم کے سربراہ داکٹر جعفر نقوی نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور بعض مریضوں کو آپریشن کے لئے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والے غریب افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے صوبےکے تمام اضلاع میں اسی طرح کے کیمپس اور سیمینار کا انعقاد کیاجائے گا تاکہ دیہی علاقوں میں بسنے والے افراد کو گردوں کی بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔