1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0
سکھر:گمبٹ کے آبادگاروں کا باردانہ ملنے کے خلاف احتجاج
اے آر وائی - سکھر : گمبٹ کے آبادگاروں کا باردانہ نہ ملنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا سکھر سمیت سندھ بھر میں گندم کی کٹائی شروع ہوگئی ہے تاہم حکومت کی جانب سے آبادگاروں کو باردانہ فراہم نہ دیئے جانے کے خلاف آبادگاروں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔|
گمبٹ کے علاقے گوٹھ سمیع اور سگھیوں کے آبادگاروں نے باردانہ فراہم نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ممتاز سیال، الفت علی و دیگر نے کہا کہ علاقے کا فوڈ انسپکٹر مختیار علی باردانہ دینے کے بجائے تاجروں کو فروخت کر رہا ہے جبکہ سال بھر محنت کرنے والے آبادگار باردانہ نہ ہونے کی وجہ سے گندم کم دامو ں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔