تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0

حکومتِ پنجاب کی جانب مددکی یقین دہانی کے باوجودعلاج نہ ہوسکا

اے آر وائی - لاہور : لاہور کے میو ہسپتال میں اپنی بہن کے علاج کے لئے چکر لگانے والے محمد شفقت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا پنجاب حکومت کی جانب سے مفت علاج کی یقین دہانی کے باوجود اس پر عمل درآمد ممکن نہیں بنایا گیا۔



وہاڑی سے تعلق رکھنے والے محمد شفقت کی بہن اقصی پروین گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے حکومتِ پنجاب کی جانب سے گردہ ٹرانسپلانٹ کے لئے لیٹرز جاری کیےجانے کے باوجود میواسپتال کی انتظامیہ نے مریضہ کا علاج شروع نہیں کیا۔



وہاڑی کے رہائشی محمد شفقت کا کہنا ہے کہ مفت علاج کے وعدے کو ایک مہینے سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومتی نمائندے اور ہسپتال انتظامیہ کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی جس سے مریضہ کی حالت تشویش ناک ہو رہی ہے اور مالی اخراجات کے بوجھ کی وجہ سے گھریلو حالات بھی شدید خراب ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.