1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0
کراچی:فائرنگ اور تشدد کے واقعات ،چھ افرادجاں بحق ،ایک ملزم
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں آج فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی قبضےمیں لےلیا.
پولیس کے مطابق ملیر کھوکھراپار میں گراؤنڈ سےفائرنگ سے ہلاک چھبیس سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی جبکہ کھارادر میں کاغذی بازار میں واقع آئل ڈپو پر حنیف قصو نامی شخص کی فائرنگ سے ایک شخص عبدالغفار جاں بحق ہوگیاواقعے میں عبدالغفار کا بڑا بھائی نور محمد شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا چند ماہ سے ذہنی توازن درست نہیں اس سے قبل کھارادر میں جوئے سٹے کا اڈہ چلاتا رہا ہے دیگر واقعات میں ماڑی پور اور شاہ لطیف خلد آباد میں دو لاشیں ملی ہیں ۔ ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے ایک واقعے میں گزشتہ روز زخمی ہونیوالا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔