1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1
کوئٹہ:پولیس کے تشدد سے نوجوان شدید زخمی، اسپتال منتقل
اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان شدید زخمی ہوگیاجسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق مغربی بائی پاس کےرہائشی محمدیاسر کو بروری کراس پر بروری پولیس تھانے کے اہلکاروں نے گاڑی سے اتار ا اور اس پر بد ترین تشدد کیا، جس سے محمد یاسر کو سر ،کندھے اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں ،زخمی نوجوان کو بولا ن میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا ،محمدیاسر کے بھائی نے اے آروائی نیوز کوبتایا کہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکار مبینہ طور پر نشے میں دھت تھے جنہوں نے محمد یاسر پر بندوقیں بھی تانیں اور قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔