1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0
اسلام آباد:پولیس شہداکےلواحقین کوماہانہ5ہزاروظیفہ دیاجائیگا
اے آر وائی - اسلام آباد : ایم ڈی پاکستان بیت المال زمرد خان نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس کے شہداء کےلواحقین کو ماہانہ وظیفہ پانچ ہزار روپے دیا جائے گا۔
پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کو بیت المال کی طرف سے امدادی رقوم کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمرد خان کا کہنا تھا کہ ہمیں وفاقی پولیس کے شہداء پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہر کو محفوظ رکھا ۔انہوں نے کہا کہ بیت المال ان شہداء کے اہلخانہ کو ماہانہ پانچ ہزار روپے وظیفہ دے گا جبکہ اس کے علاوہ شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات سمیت ان کی شادی کیلئے بھی بیت المال امدادفراہم کرے گا۔تقریب سے آئی جی اسلام آباد واجد درانی نے بھی خطاب کیا۔