تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2

سکھر: مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی عدالت پہنچ گئی

اے آر وائی - سکھر: مبینہ طور پر اپنوں کی زیادتیوں کا نشانہ بننے والی لڑکی سیشن کورٹ سکھر پہنچ گئی اور بیان دیا کہ ملزمان نے مقدمے سے بچنے کیلئے جرگے کا ڈرامہ رچایا۔



مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے جرگہ کیس کی سماعت کے دوران اچانک عدالت پہنچ گئی اور بتایا کہ اسے اپنی بہن راحیلہ اور عبدالخالق کی شادی کا علم ہوگیا تھا، جس پر اسے عبدالخالق نے اغوا کرلیا۔ جس کے بعد اسے زیادہ کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ عبدالخالق نے اغوا اور دیگر مقدمات سے بچنے کیلئے اپنی بیوی راحیلہ کیساتھ ملکر جرگے کا ڈرامہ کیا ور عدالت میں پٹیشن دائر کی۔



دوسری جانب جرگے میں نامزد غلام حسین وسیر اور خادم حسین وسیر نے کہا کہ انہیں معلو م تک نہیں کہ جرگہ کب کہاں اور کس نے کیا۔ عبدالخالق اور اس کے لوگ قانون سے بچنے کے لیے عدالت کو گہمراہ کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.