تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2

نصیرآباد: دہشت گرد گروہ کا سربراہ گرفتار، اسلحہ برآمد

اے آر وائی - کوئٹہ : نصیرآباد میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ کے سربراہ کو گرفتارکرکے بھاری تعداد میں غیر ملکی ہتھیار برآمد کرلئے۔



کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر شہزاد اختر نے بتایا کہ ایف سی نے سبی ،نصیر آباد اور جعفر آبادمیں دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات کے پیش نظر نصیر آباد کے علاقے گوٹھ میر حسن میں دہشت گرد گروہ کی کمین گاہ پر چھاپہ مار کر وہاں سے گروہ کے سربراہ کو گرفتارکرلیا اور کمین گاہ سے لانچرز،ایل ایم جی،ایس ایم جی ،مختلف بور کی رائفلز،ہزاروں راؤنڈزاوربلٹ پروف جیکٹس سمیت بھاری تعداد میں غیر ملکی ہتھیار برآمد کرلئے گئے ،انہوں نے کہا کہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.