تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2

کراچی:ٹارگٹ کلنگز کے ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اے آر وائی - کراچی : کراچی کی مقامی عدالت نے ٹارگٹ کلنگز کے ملزمان کو تین مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سماعت کے دوران پولیس نے عدالت سے استدعا کی انہیں دہشتگردوں سے مزید تفتیش کرنی ہے، جس پر عدالت نے پولیس کی استدعا منظو ر کرتے ہوئے لیاقت بنگش سمیت چار دہشت گردوں کوتین مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ان دہشت گردوں کو دیگر مقدمات کے سلسلے میں مختلف عدالتوں میں بھی پیش کیا جارہا ہے ۔ملزمان پر سو سے زائد مقدمات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.