تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3

خیرپور:کچی آبادی میں آگ سے150جھونپڑیاں جل گئیں

اے آر وائی - خیرپور : خیرپور میں کھجور منڈی کے قریب کچی آبادی میں اچانک آگ لگ جانے سے ایک سو پچاس سے زائد جھونپڑیاں جل کرراکھ ہوگئیں۔ مویشی اور سامان جل گیا۔ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 15 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔



کچی آبادی میں آگ اس وقت لگی جب کچی آبادی کے تمام افراد گھروں سے باہر مزدوری پر گئے ہوئے تھے۔ آگ لگنے کی اطلاع پر فائربرگیڈ عملہ ، رینجرس اور پولیس فورس نے کچی آبادی پہنچ کر آگ بجھانے میں متاثرین کی مدد کی تاہم تمام کچی آبادی جل گئی۔آگ متاثرہ کچی آبادی کے سینکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں اور وہ خواتین و بچوں سمیت کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.