1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3
اسلام آباد: حساس اداروں کی کارروائی چار دہشت گرد گرفتار
اے آر وائی - اسلام آباد: حساس اداروں کی کارروائی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں سے باجوڑ قاری ضیاء گروپ کے چار دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں گرفتار ملزمان میں محمد ظاہر، عمر خلیل، ضیاء اور ذاکر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کے اندر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جنہیں بروقت انٹیلی جنس معلومات کے پیش نظر گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے جنہیں گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جن سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس گینگ کے مزید دہشت گردوں کو گرفتا رکرلیا جائے گا۔