تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3

پشاور:مارکیٹ میں آگ لگنےسےکروڑوں روپے کاسامان جل کرخاکستر

اے آر وائی - پشاور: پشاور کے علاقے صدر میں کپڑوں کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ پشاور کے سب سے بڑے گارمنٹس اور جوتے کے تجارتی مرکز میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔



جس نے چار منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ بجھانے کیلئے علاقے کی بجلی بھی منقطع کردی گئی۔



متاثرہ دکان داروں نے واپڈا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ سرکٹ واپڈا اہلکاروں کی نااہلی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آتشزدگی ے باعث دس کروڑ سے زاید مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.