تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3

کراچی :دھماکوں کے شہدا کو سپرد خاک کردیا گیا

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاؤن اور ڈیفنس میں گذشتہ روز ہونے والے نیوی کی دو بسوں میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے چاروں افراد کو سپردخاک کردیا گیا۔



ڈاکٹر شازیہ نعیم کی نماز جنازہ گذشتہ شب بعد نماز عشا ان کی رہائشگاہ علیم آباد سوسائٹی ملیر جناح اسکوائر میں واقع مسجد میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین مقامی قبرستان میں ہوئی۔ سب لیفٹیننٹ اقبال شاہ ،ڈرائیور عمر فاروق اور محمد شریف کی نماز جنازہ گذشتہ شب پی این ایس شفا میں ادا کی گئی اور ان کی تدفین بحریہ قبرستان میں ہوئی۔



نیوی کی دو بسوں میں ہونے والے دھماکوں کا مقدمہ ڈیفنس اور ماڑی پور تھانے میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔واقعے کی تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ڈی آئی جی ساوتھ اقبال محمود اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی میں کام کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.