1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3
کراچی: سیکورٹی خدشات،بحریہ کالج واسکولز تین روز کیلئے بند
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں پاک بحریہ کی بسوں پر حملوں کے بعد پاک بحریہ کی تنصیبات پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ بحریہ کالج اور اسکولوں کو سیکوریٹی خدشات کے باعث تین روز کیلئے بند کردیاگیا ہے۔
گزشتہ روز ڈیفنس فیز ٹو اور بلدیہ ٹاون میں پاک بحریہ کی بسوں پرحملے ہوئے ۔ان دونوں واقعات میں چار افراد شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔واقعے کے شہداء کو کل سپردخاک کر دیا گیا تھا۔