تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:5

لاہور:نادرا کا کارنامہ،مرد کی جنس بدل دی

اے آر وائی - لاہور : لاہورکےعلاقےمالی پورہ میں نادرا نےکارنامہ سرانجام دیتےہوئے مردکی جنس ہی بدل ڈالی ۔ مالی پورہ بند روڈ کے ایک محنت کش نیامت کو شناختی کارڈ میں نادرا نے عورت ظاہر کیا ہے اورشناختی کارڈ میں اسکے والد کی جگہ اس کی بیوی کانام لکھا ہے ۔ نیامت نے نادرا آفس جاکر اس سنگین غلطی پر احتجاج کیا اور درستگی کا مطالبہ کیاتوعملے نےنام کی درستگی کےبجائےاسے ارجنٹ کارڈبنوانےکامشورہ دیتے ہوئے 200روپے فیس دوبارہ طلب کرلی تاہم نیامت علی نے اصرارکیاہے کہ مزید رقم کےبجائے اس کا شناختی کارڈدرست کیاجائے اور ذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.