تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:5

کراچی:نشانہ وارقتل میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

اے آر وائی - کراچی : کراچی پولیس نےنشانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ سپر مارکیٹ تھانے کے ایس ایچ او نے اپنے بھائی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے چالیس سے زائد قتل کی وارداتیں کی ہیں۔



سی آئی ڈی پولیس نے ماڑی پور سے ملزم بخت چانڈیو کو گرفتار کیا جو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے قتل سمیت قبضے اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔



ایس پی فیاض خان کے مطابق ملزم کا تعلق جسقم گروپ سے ہے۔ اورنگی ٹاؤن سے تیس سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث عمیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم بسوں پر فائرنگ کرنے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے جبکہ موچکو پولیس نے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.