1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6
کراچی : پولیس کی فائرنگ ، دو بچے جاں بحق
اے آر وائی - کراچی : پاک کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی فائرنگ سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔فائرنگ کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق پاک کالونی میں قبرستان کے قریب مبینہ ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان تصادم میں پولیس اہلکاروں کی گولیاں لگنے سے دو بچے گیارہ سالہ حمیر اور بارہ سالہ عدنان جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا جو سول اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ فائرنگ کرنے والے دو اہلکاروں منیر اور سہیل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔