1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:7
خیبرپختونخوا کے کچھ اداروں میں صوبے کا نام تبدیل نہ ہوسکا
اے آر وائی - پشاور : اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبہ سرحد کا نام خیبرپختونخوا رکھ دیا گیا ہے لیکن ایک سال گذرنے کے باوجود صوبے کے کچھ اداروں میں صوبے کا پرانا نام ہی استعمال کر رہے ہیں .
صوبے میں سرکاری اداروں گزیٹڈ افسران کی بھرتی کے ذمہ دار ادارے پبلک سروس کمیشن بھی ان محکموں میں شامل ہے،جنہوں نے ابھی تک صوبے کا نام تبدیل نہیں کیا۔
پبلک سروس کمیشن کے دفتر کے باہر بورڈ پر صوبے کا پرانا نام درج ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ حال ہی میں صوبے میں لیکچرار کی بھرتی کیلئے جو درخواست فارم جاری کئے گئے ہیں، ان پر بھی این ڈبلیو ایف پی پبلک سروس کمیشن لکھا ہوا ہے ۔