1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:7
نوابشاہ: سندھ بارکونسل کےوائس چیئرمین علی محمد ڈاہری قتل
اے آر وائی - نوابشاہ : نوابشاہ میں سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین علی محمد ڈاہری کو فائرن کرکے ہلاک کردیا گیا، واقعے کیخلاف سوگ میں شہر بند ہوگیا.
نوابشاہ کے ایچ ایم خوجہ روڈ پر نامعلوم افراد نے علی محمد ڈاہری پر فائرنگ کردی، جس سے وہ اور ان کی تین سالہ پوتی زخمی ہوگئیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن علی محمد ڈاہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جبکہ بچی صباء کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
واقعہ کے بعد سوگ میں شہر بند ہوگیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بے نظیرآباد کے جنرل سیکریٹری ضیاء الحسن لنجار نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سات روز سوگ کا اعلان کیا ہے۔