1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:7
لاہور:ینگ ڈاکٹرز نے حکومتی کمیٹی سے علحدگی کا اعلان کردیا
اے آر وائی - لاہور : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومتی کمیٹی سے علحدگی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بدھ کو آل پنجاب ڈاکٹرز کنوینشن بلا لیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حامد بٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف خود مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بنیں گے تو ڈاکٹروں کے مسائل حل ہوں گے۔
اگر بدھ کو منعقد ہونے والے کنونشن کے بعد بھی حکومت نے مثبت ردِ عمل کا مظاہرہ نہ کیا تو احتجاج کی آخری صورت تک جائیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی نے ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی پیش رفت نہیں کی، اس لئے اب وہ کمیٹی میں مذاکرات کیلئے تیار نہیں