تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8

شکار پور : میٹرک امتحانات میں اردو کا پرچہ آؤٹ

اے آر وائی - شکار پور : میٹرک کے امتحانات میں قومی زبان اردو کے پرچے میں بھی نقل عروج پر رہی ، شکار پور میں تو پرچہ ہی آؤٹ ہو گیا جبکہ خیر پور میں انگریزی کے پرچے کے دوران پچبن طلبہ پکڑے گئے ۔



شکار پو ر میں گذشتہ روز کیمسٹری کا پرچہ آوٹ ہو نے کی خبر اے آروائی نیوز پر نشر ہونے کے بعد ڈی پی او نے اعلی حکام کی ہدایت پر مختلف سینٹرز کا دورہ کرکے بارہ امیدواروں کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ جبکہ دو اساتذہ کو معطل اور ایک پولیس اہلکار کو بھی کوارٹر گارڈ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ان تمام اقدامات کے باوجود آج ہونے والا اردو کا پرچہ بھی آوٹ کردیا گیا۔



ادھر خیرپور میں میٹرک کے امتحانات میں دسویں کلاس کے انگریزی کے پرچے کے دوران پچپن طلبہ نقل کر تے ہوئے پکڑے گئے۔ بورڈ کے چیئر مین علی شاہ بخاری اور محکمے تعلیم کی ٹیموں نے امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے مار کرطلبہ کو نقل کرتے ہوئے پکڑا۔ اچانک چھاپوں میں پکڑے گئے طلبہ سے پرچے چھین کر ان کو امتحانی مراکز سے نکال دیا گیا۔امتحانی مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔تاہم طلبہ کتابیں اور نقل کا مواد امتحانات میں لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.