1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
لاڑکانہ:ریلوےٹریک کےقریب بم ناکارہ بنادیا گیا
اے آر وائی - لاڑکانہ : لاڑکانہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نےریلوے ٹریک کےقریب دوسوگرم کےقریب وزنی دیسی ساختہ بم برآمد کرکےاسےناکارہ بنادیا۔ ڈی پی او لاڑکانہ مظہر نواز شیخ کو خفیہ اطلاع ملی تھی ایک بم ریلوے اسٹیش کےقریب نصب کیاگیاہےجس کے بعد لاڑکانہ پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ریلوے اسٹیشن اور اس کے قریب واقع علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔تلاشی کےدوران ریلوے ٹریک کے قریب ایک دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم میں سو سے دو سو گرام دھماکاخیزموادتھا۔