تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8

تین بچوں کی ماں کاغلط آپریشن کرنیوالے ڈاکٹرکیخلاف مقدمہ درج

اے آر وائی - راولپنڈی : اے آروائی نیوزکی خبر پرکارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تین بچوں کی ماں کاغلط آپریشن کرکے اسے مبینہ طورپرموت کی نیندسلانے والے نیورو سرجن ڈاکٹر عارف ملک کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے.



راولپنڈی سے ہمارے نمائندے بابرملک کے مطابق نیورو سرجن ڈاکٹر عارف ملک نے تین بچوں کی ماں عاصمہ عمران کااپنے نجی ہسپتال میں آپریشن کیا وہ خاتون کے دماغ سے ٹیومر تونہ نکال سکے اس کی بجائے خاتون کی سانس کی نالیاں کاٹ دیں۔



خاتون کے شوہرنے اے آروائے نیوزسے رابطہ کیا۔ خبرنشرہونے کے بعد پولیس نے ملزم کیخلاف خطاقتل کی دفع کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرعارف ملک بے نظیرہسپتال،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال سمیت ہولی فیملی ہاسپٹل میں بھی بطورنیوروسرجن خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.