تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8

خیرپور:حسین آبادکےقریب دیرینہ دشمنی پرتین افراد قتل

اے آر وائی - خیرپور: خیرپور میں حسین آباد کے قریب دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا مقتولین میں وزیر لاشاری، شبیرجاگیرانی اورنصر اللہ شرموٹر سائیکل پر کوٹ ڈیجی سے خیرپور جارہے تھے کہ حسین آباد کے مقام پر روڈ کنارے پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے.



مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےبعد ورثاء کےحوالےکردی گئیں وا قعے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ خیرپور میں کٹوہر اور لاشاری قبائل کے درمیان پسند کی شادی پر دشمنی چل رہی جس میں اب تک ایک خاتون سمیت 8 افراد قتل ہوچکے ہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.