تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8

گلگت بلتستان:حلقہ انیس غذرضمنی الیکشن میں نوازخان کامیاب

اے آر وائی - گلگت : گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے انیس غذر ایک کے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق بالاورستان نیشنل فرنٹ کے امیدوار نواز خان ناجی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں۔



غیر سرکاری نتائج کے مطابق قوم پرست جماعت بالاورستان نیشنل فرنٹ کے قائد نواز خان ناجی نے آٹھ ہزار چار سو پانچ ووٹ لے کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ نواز کے امیدوار کر نل ریٹائرڈ کریم پانچ ہزار چوہتر ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار انجینئر جواہر چار ہزار چار سو چوراسی ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں گلگت بلتستان اسمبلی کی یہ نشست گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ کے گورنر بننے کے بعد خالی ہو گئی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.