تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8

کوٹلی :آرمی اسلحہ ڈپو میں دھماکا،ایک اہلکار شہید،5زخمی

اے آر وائی - کوٹلی : آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے گل پور آرمی اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے باعث ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔



حکام کے مطابق اسلحہ ڈپو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی آرمی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اسلحہ ڈپو کے ارد گرد کے علاقے کو آرمی کے جوانوں نے گھیرے میں لے لیا۔ آرمی جوانوں اور رسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.