1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
گوجرانوالہ:بم دھماکےمیں میاں بیوی اوربچی شدید زخمی
اے آر وائی - گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں بم دھماکہ میں میاں بیوی اور بچی شدید زخمی ہوگئے دھماکےسے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گے اور پورے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
ایس پی سٹی راے اعجاز کے مطابق دھماکہ پلاسٹ کریکر سے کیا گیا جس میں ٹائم ڈیوائس استعمال کیاگیا۔ دھماکےوقت قریب سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور بچی زخمی ہو گے جنھیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔