1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9
شہدادکوٹ میں باراتیوں کی بس الٹ گئی، 8باراتی جاں بحق
اے آر وائی - شہدادکوٹ : شہدادکوٹ میں باراتیوں کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دولہا اور دلہن سمیت بائیس باراتی زخمی ہوئے .
یہ حادثہ شہداد کوٹ اور گڑھی خیرو کے درمیان بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ بس سڑک کے کنارے سیلاب کے پانی کے گڑھے میں گرگئی۔ حادثے کے لوگ بڑی تعداد میں مقامی لوگ پہنچ گئے اور پانی میں ڈوبے اور بس میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔ تاہم شہداد کوٹ شہر سے ایمبولینس کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو شہدادکوٹ تعلقہ اسپتال منتقل کرنے میں تاخیر ہوئی۔
تعلقہ اسپتال میں طبی سہولتیں ناکافی ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل اسپتال لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کی مدد کیلئے سرگرمی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔