تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9

کراچی:بلدیہ میں رینجرزکا آپریشن، درجنوں افراد زیرحراست

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کوحراست میں لے لیا ہے



بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں اتحاد ٹاؤن ، آفریدی چوک ، مفتی محمود چوک اور خیبر چوک میں رینجرز نے پانچ گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران علاقوں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی۔ کسی بھی شخص کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے گھر گھر تلاشی کے دوران پانچ سو سے زائد افراد کو حراست میں لیاتھا ۔ جس میں سے بیشتر افراد کو تفتیش کے بعد رہاکردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.