تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9

شکارپور میں نیٹو فورسز کی آئل ٹینکر پر حملہ

اے آر وائی - شکارپور: شکارپور میں کوئٹہ جانیوالے آئل ٹینکر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے بعد آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر نیٹو فورسز کا تھا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔



آئل ٹینکر مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ اس میں سوار دو افراد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کررہی ہے۔۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.