1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
لیاقت قریشی کی شہادت ایم کیو ایم کیلئے عظیم سانحہ ہے، الطاف
اے آر وائی - کراچی : الطاف حسین نے کہا ہے کہ لیاقت علی قریشی ایڈووکیٹ کی شہادت ایم کیو ایم کے لئے ایک بڑا نقصان اور عظیم سانحہ ہے، شہید سابق ایم پی اے تحریک کے ثابت قدم سپاہی اور سچے مجاہد تھے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ لیاقت علی قریشی ایڈووکیٹ شہید نے ریاستی آپریشن کے کڑے دور میں بھی ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا، انہوں نے آزمائش کے دور میں جس جرات، ہمت اور ثابت قدمی کے ساتھ تحریک کا کام جاری رکھا وہ تحریک کے تمام کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہے۔