تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10

پشاور:کارخانو مارکیٹ میں آگ لگنے سے آئل ٹینکر اور ٹرک تباہ

اے آر وائی - پشاور: پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ کے قریب آئل ٹینکر اور افغانستان جانے والے ٹرک آگ لگنے سے تباہ، ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا



حکام کے مطابق کارخانو مارکیٹ کے قریب کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا جس سے ٹینکر سے تیل بہہ کر پھیل گیا اور آگ نے قریب میں کھڑے چینی سے بھرے ٹرک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کا عملہ دو گھنٹے تاخیر سے پہنچا تاہم اس وقت تک آئل ٹینکر اور ٹرک مکمل طور پر جل چکے تھے۔



آگ کے نتیجے میں ٹرک کنڈکٹر جھلس کر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹینکر اور ٹرک میں آگ لگنے کے باعث پاک افغان شاہراہ دو گھنٹے تک بند رہی۔ آگ بجھ جانے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.