تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10

فائرنگ واقعات:ایم کیوایم کےسابق ایم پی اے سمیت6افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنےوالے سابق رکن صوبائی اسمبلی سمیت سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔



پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر سابق رکن صوبائی اسمبلی شیخ لیاقت قریشی کی گاڑی پر نامعلوم افرادنے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتول لیاقت قریشی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی جائیگی جبکہ ان کی تدفین یاسین آباد کے شہداء قبرستان ہوگی۔



دوسری جانب سولجر بازار گارڈن ایسٹ کے علاقے میں فائرنگ سے مسجد کے پیش امام مولانا ارشاد اللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز چھ خیابان راحت میں گولی لگنے سے تیس سالہ عبدالرحمان جاں بحق ہوگیا۔ گلشن اقبال کے علاقے بلاک سات سے ایک نامعلوم شخص کی جبکہ میوہ شاہ قبرستان سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.