1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
مظفرگڑھ: بااثرزمیندار اور بیٹوں نےکسان کی بیٹی اغواء کرلی
اے آر وائی - مظفرگڑھ : مظفر گڑھ میں رشتہ نہ دینے پر بااثر زمیندار نے کسان کی جواں سالہ بیٹی اغوا کر لی۔ واقعہ نواحی علاقہ پل قاضی والا میں پیش آیا۔علاقے کے با اثر زمیندار کا غریب کسان سے رشتے کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ کسان کی بیٹی کے اغواءکی واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ورثاءاور اہل علاقہ نے زمیندار جو عطائی ڈاکٹر بھی ہے، اس کے دو کانسٹیبل بیٹوں کے خلاف مظاہرہ کیا، اور اعلیٰ حکام سےلڑکی کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔