1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
قانون نافذ کرنے والے ادارے نقل کو روکیں،انوار احمد زئی
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں میٹرک وانٹر بورڈ کے چیئرمین انوار احمد زئی نے نقل روکنے سے معذوری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کرنا ہوگا۔
یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے پرچے آوٹ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرچے انتہائی سخت نگرانی میں امتحانی مراکز پر منتقل کئے جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب تک امتحانی مراکز کے احاطے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات نہیں کیا جائے گا۔ اس وقت تک نقل کو روکنا ممکن نہیں ۔