1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
منگھو پیر میں رینجرز کا سرچ آپریشن مکمل،دو افراد زخمی
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز کا سرچ آپریشن مکمل ہو گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد بھی زخمی ہوئے۔
رینجرز کے مطابق سلطان آباد کے علاقے میں ہونے والا آپریشن پانچ گھنٹے جاری رہا۔آپریشن کے بعد علاقے کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران ہے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد دو سو سے زائد افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔